Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں رمضان چیریٹی مہم ، 48 گھنٹے میں 300 ملین ریال

مہم کے آغاز سے اب تک 1.78 بلین ریال سے زیادہ رقم جمع ہو چکی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں قومی سطح پر چلائی جانے والی عطیات مہم  جس کا آغاز گزشتہ جمعہ سے ہوا ہے، اس مہم کے ابتدائی 48 گھنٹے کے دوران 300 ملین ریال سے زیادہ عطیات اکٹھے کئے گئے۔
عرب نیوز کے مطابق رمضان چیریٹی مہم کا افتتاح شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 30 ملین ریال کے عطیہ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے 20 ملین ریال کے عطیہ سے کیا گیا۔

 احسان پروگرام کا مقصد معاشرے میں خیراتی کام کی اقدار کو فروغ دینا ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ عطیات جمع کرنے کی مہم کے آغاز سے اب تک 1.78 بلین ریال سے زیادہ کی رقم جمع ہو چکی ہے۔
عطیات جمع کرنے کی مہم احسان پلیٹ فارم کے ذریعے چلائی جا رہی ہے۔ سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی نے یہ پلیٹ فارم ملک میں خیراتی کاموں کو فروغ دینے اور اس کی حمایت کرنے کے لیے تیار کیا ہے۔
رواں سال کی رمضان مہم میں یتیم، بیمار اور ضعیف لوگوں سمیت مالی مشکلات سے دوچار افراد کے لیے کثیر تعداد میں عطیات جمع ہونے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال رمضان عطیات مہم میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  کی جانب سے دئیےجانے عطیات کے بعد احسان پروگرام کے ذریعےعطیات مہم ایک بلین ریال سے تجاوز کر گئی۔
2021 میں شروع  کئے گئے احسان پروگرام کا مقصد سعودی معاشرے میں خیراتی کام کی اقدار کو فروغ دینا ہے۔

مالی مشکلات سے دوچار افراد کے لیے بڑے عطیات جمع ہونے کی امید ہے۔ فوٹو عرب نیوز

اس کا مقصد ملک کے غیرمنافع بخش شعبے کی کارکردگی کو بڑھا کر خیراتی اور ترقیاتی سرگرمیوں کی شفافیت کے ذریعے مختلف سرکاری اداروں اور شعبوں کے ساتھ  مل کر عطیات دینے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
احسان پروگرام کا مقصدمملکت میں رہنے والےغریب خاندان کے لیےاشیائے خوردونوش کے بیگز کی فراہمی، ضعیف لوگوں کی دیکھ بھال، مریضوں کی مدد اور یتیم بچوں کے لیے تعلیمی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
احسان کی نگرانی گیارہ سرکاری اداروں کی ایک کمیٹی اور شیخ عبداللہ المطلق کی سربراہی میں ایک شرعی کمیٹی کرتی ہے۔
احسان پروگرام کے ذریعے پہلے مرحلے میں 23 ملین سے زیادہ کےعطیات سے 40 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی مدد کی گئی ہے۔
 

شیئر: