خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعے کو فلاحی خدمات کے لیے قومی عطیات مہم کا افتتاح کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 30 ملین ریال اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 20 ملین ریال عطیہ کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
احسان پلیٹ فارم کے تحت عطیات مہم جمعے سےNode ID: 659236
یاد رہے کہ سعودی قیادت نے رمضان کے دوران سماجی کفالت کے فروغ کے لیے عطیات مہم کی منظوری دی ہے۔ قیادت کی خواہش ہے کہ سعودی شہری اور یہاں مقیم غیر ملکی اچھے کاموں میں بڑھ چڑھ کر دلچسپی لیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس کریں۔
ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹلی جنس اتھارٹی ( سدایا) کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الغامدی نے قومی عطیات مہم میں گراں قدر عطیات دینے پر خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ڈاکٹر عبداللہ الغامدیالغامدی فلاحی خدمات کے لیے قائم قومی پلیٹ فارم احسان کی نگراں کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قیادت کے فیاضانہ عطیات سے عوام میں اچھے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تحریک پیدا ہوگی۔
انہوں نے احسان پلیٹ فارم کی سرپرستی پر ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مملکت فلاحی خدمات کے میدان میں عالمی سطح پر مثالی حیثیت بنائے ہوئے ہے۔احسان پلیٹ فارم جیسے موثر ڈیجیٹل سسٹم میں سرمایہ کاری سے معاشرے میں عطیات کا نیا اور آسان نظام قائم ہوا ہے۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان بن سلمان کی منظوری کے بعد احسان فلاحی پلیٹ فارم کے تحت گزشتہ برس پہلی مرتبہ قومی عطیات مہم چلائی تھی۔
اس سال دوسری مرتبہ دوسری مہم چلائی جا رہی ہے۔ پہلی مہم کے دوران ایک ارب 470 ملین ریال سے زیادہ کے عطیات جمع ہوئے تھے جن سے 44 لاکھ 65 ہزار سے زیادہ افراد کو فائدہ پہنچا تھا۔