Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی صدر پوتن کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
منگل کو روسی سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ شہباز شریف کے اقدامات کی بدولت افغانستان کے مسئلے کے حل، بین الاقوامی دہشت گردی کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

اسی طرح پاکستان کی وزارت خارجہ نے شہباز شریف کے وزارت عظمٰی کا عہدہ سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس کے تبصرے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکہ کی طرف سے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کے اعادے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی حکومت خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے مشترکہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعمیری اور مثبت انداز میں آگے بڑھنے کی خواہاں ہے۔ ہم مساوات اور باہمی مفاد کے اصولوں پر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے متمنی ہیں۔‘

شیئر: