فلائی دبئی کا طائف کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
جمعرات 14 اپریل 2022 9:35
ایئرلائن اب سات مقامات کے لیے اپنی خدمات پیش کرے گی (فوٹو: اے ایف پی)
فلائی دبئی نے 15 اپریل کو سعودی عرب میں طائف کے لیے روزانہ کی بنیاد پر براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق اس اقدام کے بعد ایئر لائن مملکت میں جن مقامات کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہی ہے ان کی تعداد سات ہو گئی ہے۔
ان میں الولا، دمام، جدہ، مدینہ، ریاض اور ینبع شامل ہیں۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا کہنا ہے کہ ’ہم اپنے نیٹ ورک کو 95 سے زیادہ منفرد مقامات کی پیشکش کرتے ہوئے دیکھ کر خوش ہیں۔‘
غیث الغیث نے مزید کہا کہ ’نیٹ ورک کی توسیع کو ہمارے بڑھتے ہوئے بیڑے سے مدد ملی ہے کیونکہ ہم اگلے چند مہینوں میں مزید طیاروں کی فراہمی جاری رکھیں گے۔‘