ایمریٹس ایئرلائن کا 11 ستمبر سے سعودی عرب کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
جمعرات 9 ستمبر 2021 17:59
اعلامیے کے مطابق ریاض کے لیے روزانہ پروازیں 16 ستمبر کے بعد دو کی جائے گی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
دبئی کی ایئرلائن، ایمریٹس، نے سعودی عرب کے لیے پروازیں 11 ستمبر 2021 سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایمریٹس کا یہ اعلان مملکت کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنی سرحدیں کورونا کے خطرات کم ہونے کے بعد کھولنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔
ایمریٹس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 24 پروازیں چلائی جائیں گی۔
ریاض، جدہ، دمام کے لیے روزانہ جبکہ مدینہ کے لیے ہفتے میں تیں پروازیں چلائی جائیں گی۔
اعلامیے کے مطابق ریاض کے لیے 16 ستمبر کے بعد روزانہ دو پروازیں چلائی جائیں گی۔
دوسری جانب فلائی دبئی نے بھی سعودی عرب کے لیے 12 ستمبر سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق فلائی دبئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ریاض، جدہ اور دمام کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے لیے دبئی سے فلائی دبئی کی یومیہ پروازیں 12 ستمبر سے شروع کردی جائیں گی-
اس دوران flydubai.com سے بکنگ کرائی جاسکے گی-
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں