کورونا کیسز میں معمولی کمی، 3 ہلاکتیں
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز میں گزشتہ روز سے معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعہ کے روز جاری ہونے والے اعداد شمار کے مطابق مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے 105 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ یہ تعداد جمعرات کو 103 تھی ۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے خطرناک کیسز میں بھی معمولی کمی دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران انتہائی نگہداشت کے یونٹ سے ایک شخص کا ٹیسٹ منفی آنے پراسے ہسپتال سے فارغ کردیا گیا جس کے ساتھ اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں موجود مریضوں کی تعداد 62 رہ گئی۔
کورونا سے شفایابی کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ جمعہ 15 اپریل کو 265 افراد کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی یہ تعداد 7 لاکھ 38 ہزار 531 تک پہنچ گئی جبکہ اس وقت مملکت کے کورونا کے مصدقہ مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 52 ہزار 396 ہے۔
وزارت کا کہنا مملکت کے مختلف ریجنز میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے ساتھ اب تک مجموعی ہلاکتیں 9 ہزار 66 ہوگئیں۔