کورونا سے 2 ہلاکتیں ، 135 نئے کیسز کی تصدیق
زیرعلاج مریضوں میں سے 75 کی حالت نازک ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 135 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اب تک کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 52 78 تک پہنچ گئی۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گزشتہ ایک روز میں کورونا 2 ہلاکتوں کے بعد اس مرض سے اب تک مرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار60 تک پہنچ گئی۔
کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 266 افراد صحتیاب ہونے کے بعد اب تک مجموعی طورپرکورونا وائرس سے 7 لاکھ 37 ہزار 748 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں کورونا وائرس کے مریضوں میں سے 75 افراد کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیرعلاج رکھا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مملکت کے تمام ریجنز میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق اب تک 6 کروڑ 32 لاکھ 73 ہزار 358 ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں بوسٹرڈوز بھی شامل ہے