جمعرات کو بھی جدہ، خلیص اور رابغ میں اسکول بند رہیں گے
جدہ: جدہ کے تمام اسکولوں آج جمعرات کو بھی بند رہیں گے۔ جدہ محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ گرد وغبار کے طوفان کے باعث جمعرات کو بھی جدہ، خلیص اور رابغ میں اسکول بند رہیںگے۔ محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق جمعرات کو بھی جدہ ، خلیص اور رابغ کا موسم گرد آلود رہے گا۔ طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کے لئے تعلیمی سرگرمیاں معطل کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ گرد وغبار کے طوفان کے باعث بدھ کو بھی اسکول بند رہے ۔