سعودی عرب کی بندرگاہوں پر کاروں کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ
سعودی عرب کی بندرگاہوں پر کاروں کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ
ہفتہ 16 اپریل 2022 5:35
تین مہینوں می 12.85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی پورٹ اتھارٹی (موانی) کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران کارگو تھرو پٹ ٹنیج میں اضافے کے درمیان سعودی بندرگاہوں نے کاروں کی درآمد میں اضافہ دیکھا ہے۔
موانی کے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال کے پہلے تین مہینوں میں کاروں کی تعداد میں 12.85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر 21 لاکھ 94 ہزار 488 کاریں شامل ہیں۔
2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مملکت کی بندرگاہوں کے کارگو تھرو پٹ میں 7.18 فیصد اضافہ ہوا جس میں مجموعی طور پر 74 ملین ٹن سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔
ٹرانسشپمنٹ کنٹینرز کی تعداد میں مجموعی طور پر 1.3 ملین ٹی ای یوز کے ساتھ 5.91 فیصد اضافہ ہوا جو پچھلے سال کے اسی وقت کے دوران ریکارڈ کی گئی تعداد کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
سعودی بندرگاہوں پر کنٹینرزمیں 1.27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جن کی مجموعی تعداد 2.5 ملین تھی کیونکہ درآمد شدہ مویشیوں کی تعداد میں 57.75 فیصد کمی واقع ہوئی جس میں مویشیوں کی تعداد تین لاکھ 36 ہزار 581 تھی۔
موانی کے مطابق قومی معیشت میں ترقی، مملکت میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ اور بڑی عالمی شپنگ لائنوں کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنرشپ کی تشکیل نے مشرقی اور مغربی بندرگاہوں کے ساتھ سعودی بندرگاہوں کے روابط کو مضبوط بنانے اور تھرو پٹ کے حجم کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
موانی کا مقصد سعودی بندرگاہوں پر خودکار آپریشنز کو نشانہ بنانے والے سمارٹ پورٹس جیسے اقدامات کے ذریعے ایک عالمی لاجسٹکس ہب اور تین براعظموں کو جوڑنے والے لنک کے طور پر مملکت کی پوزیشن کو مضبوط کرنا ہے۔
اتھارٹی نے 20 مارچ کو مملکت میں چوتھے صنعتی انقلاب کے موقع پر اپنے سمارٹ پورٹس انیشیٹو کا آغاز کیا اور سعودی ٹیلی کام کمپنی، ایرکسن، ہواوے، سعودی گلوبل پورٹس کمپنی، ریڈ سی گیٹ وے ٹرمینل کمپنی، اور ڈی پی ورلڈ کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے۔
ان معاہدوں کے ذریعے میوانی کا مقصد سعودی بندرگاہوں کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ان کی مسابقت کو بڑھانا ہے۔