Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی نوجوان محمد علی بخش سائیکل پر خلیجی ممالک کا سفر کریں گے

 
 
جده(جاويد راہو )پاکستانی نوجوان محمد علی بخش سائیکل پر امن کا پیغام لے کر مدینہ منورہ سے خلیجی ممالک کے لئے روانہ ہوگئے۔ وہ یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن کی حمایت اور دہشت گردی کے انسداد کے لئے امن مہم پر روانہ ہوئے۔ محمد علی بخش نےاپنے سفر کا آغاز مدینہ منورہ سے کیا ہے اور وہ 18اپریل کو مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔ اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی وے پولیس سمیت تمام سرکاری ادارے ان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ سائیکل پر خلیجی ممالک کے دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں حاضری کے بعد وہ 22اپریل کو جدہ پہنچیں گے۔ وہاں سے جیزان روانہ ہوں گے۔ بعد ازاں نجران کا رخ کریں گے جہاں سے وہ ریاض روانہ ہوجائیں گے۔ پروگرام کے مطابق وہ سعودی عرب کے بعد کویت جائیں گے۔ وہاں سے بحرین، دبئی اور پھر عمان جائیں گے۔ محمد علی نے بتایا کہ اس سے پہلے وہ پاکستان کا پرچم لے کر مصر اور عراق کا سفر بھی کرچکے ہیں۔ امن پیغام لے کرپاکستانی نوجوان کے اس سفر کو سعودی عرب کے حلقوں میں سراہا جارہاہے۔ واضح رہے کہ محمد علی بخش اس وقت وادی ستارہ پہنچے ہیں۔ 
 
 
 
 
 
 

شیئر: