Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیامر بھاشا ڈیم کو 2026 تک مکمل کرنے کی کوشش کریں گے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے عندیہ دیا ہے کہ ’دیامر بھاشا ڈیم کو 2029 کے بجائے 2026 تک مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔‘
اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’دیامر بھاشا ڈیم منصوبہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 2016 میں شروع کیا تھا جبکہ شاہد خاقان عباسی نے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کو آگے بڑھایا۔‘
شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کو 2026 تک مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ ’کچھ بھی ناممکن نہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والی پاکستانی اور چینی کمپنیوں نےغیرمعمولی کارکردگی دکھائی۔ یہ ڈیم معیشت کے لیے بھی بڑی اہمیت کاحامل ہے۔  ہمیں توانائی کے بڑے منصوبوں کے بارے میں بھی سوچنا ہوگا۔‘
وزیراعظم نے ملک میں سرمایہ کاری کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ توانائی سمیت تمام بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
انہوں نے سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں کہ کس طرح پونے چار سال ضائع کیے گئے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ علاقے کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ ’جب سے منصب سنبھالا دن رات مختلف وزارتوں سے بریفنگ لی۔ میں اس دن اس ملک کا خادم نہیں ہوگا جب میں نے حقائق کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی۔‘

شیئر: