لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ بدھ کو شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے پانچ سوالات پوچھے تھے۔
خیال رہے گزشتہ منگل پاکستان کو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور اسحاق ڈار دونوں پاکستانی شہری ہیں اور پاسپورٹ کا حصول ان کا بنیادی حق ہے۔
منگل کو اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کے دوران سوالوں کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار نے طویل عرصے تک پاکستان کی خدمت کی ہے۔
’وہ علاج کے لیے بیرون ملک ہیں۔ ان کے پاسپورٹ کی تجدید ان کا حق ہے جسے روکنا زیادتی تھی۔‘
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جب بھی نواز شریف کو ڈاکٹرز سفر کی اجازت دیں گے وہ پاکستان آ جائیں گے۔
واضح رہے کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔ اسحاق ڈار کا پاسپورٹ ساڑھے تین سال قبل منسوخ کرا دیا گیا تھا۔