یونیورسٹیوں اور سکولوں میں عید کی تعطیلات کا اعلان، شاہی فرمان جاری
سکولوں میں عید تعطیلات کا آغاز جمعے سے ہوگا۔ (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے یونیورسٹیوں اور سکولوں میں عید کی تعطیلات کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا کہ’ تمام سکولوں اور یونیورسٹیوں میں جمعرات 21 اپریل 2022 کو آخری دن ہوگا‘۔
شاہی فرمان کے مطابق تمام طلبہ کے لیے عید الفطر کی چھٹیوں کے آغاز میں ترمیم کی گئی ہے۔ اب عید کی تعطیلات جمعہ 22 اپریل 2022 سے ہوں گی‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل طے کیا گیا تھا کہ سکولوں اور یونیورسٹیوں میں عید الفطر کی تعطیلات 26 اپریل سے شروع ہوں گی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں