Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں چار ہزار معتکفین کو پرمٹ جاری

مختلف زبانوں میں دروس کا بھی انتظام کیا جارتا ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
مسجد نبوی الشریف میں اعتکاف کےلیے 4 ہزار مرد وخواتین کوپرمٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔ کل رمضان المبارک کے آخری عشرےکے لیے اعتکاف کا آغاز کیاجائے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد نبوی الشریف کی جانب سے اعتکاف کے لیے رجسٹریشن ’زائرون‘ ایپ کے ذریعے کی گئی تھی جس میں پہلے آنے والوں کو اولیت دی جاتی ہے۔
مسجد نبوی الشریف کی  انتظامیہ کی جانب سے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کو مقررہ خدمات فراہم کی جاتی ہیں جن میں انہیں افطاری اورسحری مقررہ کےعلاوہ ازیں ٹھنڈے اورگرم مشروبات بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔
معتکفین کےلیے مختلف زبانوں میں درس قرآن کریم کی سہولت کا بھی خصوصی بندوبست ہوتا ہے تاکہ مختلف ممالک سے آنے والے درس قرآن سے فیض یاب ہوں۔
انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ مسجد النبوی الشریف کے مغربی سمت والا چھت کا حصہ مرد معتکفین کے لیے جبکہ مسجد نبوی الشریف کی مغربی سمت والے حصے میں معتکف خواتین کے لیے جگہ مخصوص کی گئی ہے۔
ادارہ امور مسجد نبوی کی جانب سے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کو خصویص ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ ضابطے کی پاسداری کریں تاکہ اعتکاف میں بیٹھنےوالے آرام و سکون اور اطمینان قلب کے ساتھ اعتکاف کرسکیں۔

معتکفین کو افطاری اور سحری بھی فراہم کی جاتی ہے(فٹوئ، ٹوئٹر)

یاد رے گزشتہ 2 برس سے رمضان المبارک میں کورونا وائرس کے حوالے سے پابندی عائد تھیں جبکہ امسال کورونا وائرس پرقابو پالینے کے بعد معاملات کافی حد تک بہتر ہوئے ہیں اور بیرون مملکت سے بھی ماہ رمضان المبارک میں بڑی تعداد میں عمرہ زائرین مملکت پہنچ رہے ہیں

شیئر: