رمضان کے دو عشروں کے دوران انتظامات بہترین رہے، السدیس
حرمین شریفین کے تمام انتظامی اداروں کے شکر گزار ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’رمضان کے ابتدائی 20 ایام کے دوران عمرہ زائرین اور نمازیوں کے انتظامات بہترین رہے ہیں‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا کہ ’مسجد نبوی کے زائرین کے استقبال کے حوالے سے جو انتظامات کیے گئے تھے وہ بھی تسلی بخش رہے‘۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انتظامات کو کامیاب بنانے میں بھرپورتعاون دیا۔
انہوں نے کہا کہ’ حرمین شریفین کے تمام انتظامی اداروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کرکے سارے کام مناسب وقت پر انجام دیے‘۔
رمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی نے کہا کہ’ اس سال کی تمام استقبالیہ سکیمیں کامیاب رہیں۔ رمضان کے دوعشروں کے انتظامات بہترین رہے ہیں‘۔