مملکت میں قیدیوں کے اہل خانہ کی سپورٹ کے لیے سائیکل ریلی
یہ مائی سائیکل ایسوسی ایشن کی رمضان مہم کا حصہ ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں بنیشنل کمیٹی برائے بہبود قیدیوں اور ان کے اہل خانہ( تراحم) اور مائی سائیکل ایسوسی ایشن نے 20 اپریل کو قیدیوں کے اہل خانہ کی سپورٹ کے لیے رقم اکٹھا کرنے کے لیے ملک گیر ’سائیکلنگ ریلی‘ کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ مہم جس کا عنوان ’ آپ کی سپورٹ زندگی کے دروازے کھولتی ہے‘ مائی سائیکل ایسوسی ایشن کی رمضان مہم کا حصہ ہے۔‘
مملکت کے 180 سے زیادہ سائیکل سواروں نے اس ریلی میں حصہ لیا جس کا مقصد قیدیوں کے اہل خانہ کو درپیش چیلنجوں کے لیے رقم اکٹھا کرنا اور ان کے بارے میں آگاہی دینا ہے جو کسی کے قید ہونے پر مالی، سماجی اور دیگر مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔
تراحم کے تعلقات عامہ اور میڈیا کے ڈائریکٹر عبدالعزیز الزغیبی نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’تراہم کی مملکت میں 15 برانچیں ہیں اور وہ قیدیوں اور (سابق مجرموں) کے اہل خانہ کو مادی اور اخلاقی مدد فراہم کرتی ہے۔‘
تراحم ہر سال رمضان میں ایک مہم چلاتی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم قیدیوں کے خاندانوں کو دی جاتی ہے تاکہ ان کے حالات زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔
یہ ریلی بیک وقت چھ علاقوں میں ہوئی جن میں جدہ، ریاض، مدینہ، الجوف، حائل اور تبوک شامل ہیں۔ یہ ریلی ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران سائیکل سواروں نے 60 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا۔
تراحم کے تعلقات عامہ اور میڈیا کے ڈائریکٹر عبدالعزیز الزغیبی نے کہا کہ ’ ان دنوں قیدی جیل میں آرام دہ زندگی گزار رہے ہیں جو لوگ تکلیف اٹھاتے ہیں وہ قیدیوں کے خاندان ہیں۔ اس صورت حال پر توجہ دی جانی چاہیے۔‘
انہوں نے وضاحت کی کہ 39 فیصد سابق مجرم جیل میں واپس لوٹتے ہیں۔ تجویز دی کہ اگر ان کے خاندان سماجی اور مالی دونوں لحاظ سے زیادہ مستحکم ہوں گے اور جب انہیں رہا کیا جائے گا تو یہ فیصد نمایاں طور پر کم ہو گا۔
ریاض میں مائی سائیکل گروپ کے رہنما عادل الشہری نے کہا کہ ’مہم میں ہمارا کرداربیداری پھیلانا ہے کیونکہ ہمارے بھائی اور دوست جیل میں ہیں اور ہم انہیں بھولنا نہیں چاہتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ گروپ نے قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سات ہزار 500 ریال جمع کیے ہیں۔