Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرائی موٹر سائیکل ریلی میں شریک پہلی سعودی لڑکی

دانیا ریس کے اپنے سفر سے متعلق کتاب بھی تحریر کرنے والی ہیں- (فوٹو: المرصد)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں جمعرات کو صحرائی ریلی ورلڈ کپ کے مقابلے میں دانیا عقیل شرکت کر رہی ہیں۔  وہ صحرائی ریلی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی پہلی سعودی لڑکی ہیں۔ 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق دانیا عقیل کو موٹر سائیکلل ریس میں شرکت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس مل گیا ہے۔ 

ریس دو مراحل میں 4 سے چھ مارچ تک ہو رہی ہے (فوٹو: المرصد)

دانیا عقیل نے صحرائی ریلی کے عالمی مقابلے میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’خوشی ہے کہ اس مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی سعودی لڑکی ہوں۔‘
پروگرام کے مطابق صحرائی ریلی سعودی ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ ’باھا الشرقیہ‘ 4 مارچ سے 6 مارچ تک دو مرحلوں میں ہوگا۔ اس کا مجموعی فاصلہ 422 کلومیٹر ہوگا۔ اس سے قبل پہلے مرحلے کی شروعات کے مقامات کی نشاندہی کے لیے موٹر سائیکل شو منعقد ہوگا۔ 

ریس کا مجموعی فاصلہ 422 کلو میٹر ہوگا- (فوٹو المرصد)

دانیا عقیل نے اس سے قبل ٹی وی انٹرویوز میں بتایا کہ ریلی کے شرکا نے  بڑی حوصلہ افزائی کی ہے اور کسی نے یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ ریلی میں شرکت کا فیصلہ کرکے کوئی غلطی کی ہے۔ 


دانیا عقیل بحرین مقابلے میں حادثے کا شکار ہوئی تھیں (فوٹو: المرصد)

دانیا عقیل کا کہنا تھا کہ بحرین کے انٹرنیشنل مقابلے میں حادثے سے دوچار ہوگئی تھی جس میں ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی تھی ۔ اس حادثے کے بعد  گاڑیوں کی ریس میں شرکت کرنا بند کر دیا تھا۔
دانیا نے مزید کہا کہ ’اب آزمائش کے مرحلے سے نکل چکی ہوں جلد ہی ریس کے اپنے سفر سے متعلق ایک کتاب بھی تحریر کرنے والی ہوں۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: