نیویارک۔۔۔۔نیویارک میں پہلی مسلمان خاتون امریکی جج دریائے ہڈسن میں مردہ پائی گئی۔65سالہ شیلا عبدالسلام نیویارک کی اعلیٰ ترین عدالت میں ایسوسی ایٹ جج تھیں۔پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ان کی لاش مین ہٹن میں تیرتی ہوئی پائی گئی۔پولیس نے لاش ساحل پر پہنچائی اس وقت تک وہ انتقال کرچکی تھیں۔ ان کے خاندان والوں نے شناخت کرلی اور اب پوسٹ مارٹم سے ان کی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔ شیلا واشنگٹن کی رہنے والی تھیں اور پہلی افریقی امریکی خاتون تھیں جنہیں 2013میں جج مقرر کیا گیا تھا۔نیویارک کے گورنر نے ایک بیان میں کہا کہ وہ زندگی بھر لوگوں کو انصاف فراہم کرنے میں ہی مصروف رہیں۔ادھر ایک اخبار نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کی صبح وہ اپنے گھر سے لاپتہ پائی گئیں۔ان کے خاندان والوں سے بھی رابطہ نہیں ہوسکا۔
پہلی مسلمان خاتون امریکی جج کی پراسرار ہلاکت
جمعرات 13 اپریل 2017 3:00