نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی 5اور 6جولائی کواسرائیل میں ہونگے۔ وہ جرمنی کے شہر ہمبرگ میں جی20سربراہ کانفرنس میں جاتے ہوئے اسرائیل میں رکیں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان25سال پہلے سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد کسی بھی ہندوستانی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔جس کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں۔سیکریٹری دفاع 24اور 26اپریل کو جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسرائیل جائیں گے اور فوجی تعاون پر بات چیت کرینگے۔ ہندوستان زیادہ فاصلے تک اڑنے والے ڈرون کی مشترکہ تیاری میں دلچسپی رکھتا ہے تاکہ اس ڈرون کو فوج کے حوالے کیا جاسکے۔سیکریٹری خارجہ جے شنکر بھی اگلے ماہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے ہیں۔
مودی اسرائیل کا دورہ کرینگے
جمعرات 13 اپریل 2017 3:00