Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں آموں کی 60 اقسام، سب سے مہنگے کون سے؟

جازانی آم مارچ کے آخر میں پکنے شروع ہوجاتے ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے جازان ریجن میں آم کی فصل تیار ہوچکی ہے۔ علاقے میں اس وقت 60 اقسام کے آموں کی کاشت کی جا رہی ہے۔
جازانی آم مارچ کے آخر میں پکنے شروع ہو جاتے ہیں جنہیں اپریل میں مارکیٹ پہنچانے کا آغاز کیا جاتا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق جازانی آم کی سب سے مقبول قسم ’التومی‘ کہلاتی ہے جو بڑے حجم اور سرخی مائل رنگ کا حامل ہے۔ سب سے مہنگے آم کی قیمت 90 ریال فی کلوگرام تک پہنچ جاتی ہے۔ 
’سمکہ‘ اور ’تھائی لینڈی‘ آم کافی مشہور ہیں جو فی کلوگرام 50 ریال سے شروع ہو کر90 ریال تک فروخت کیے جاتے ہیں۔
علاوہ ازیں عام آموں کی قیمت 10 سے 25 ریال فی کلوگرام ہے۔ 
جازان میں آموں کی کاشت کے حوالے سے ایک کاشت کارکا کہنا ہے کہ ریجن میں انواع و اقسام کے آموں کے باغات ہیں۔ آموں کے درختوں پرفروری کے اختتام اور مارچ کے آغاز سے پھل لگنا شروع ہو جاتے ہیں۔

شیئر: