- - - - - -------------------------------------------------------------------------------------------------------------- - - - -
ڈاکٹر محمد سعید کریم بیبانی۔ جدہ
- - - - - - - - - - - - -- - -
دل میں جو رہتی تھی چلی بھی گئی
لکھ دو پھر اس مکان پر ٹولیٹ
بیوی کہتی ہے کل ہی آ جاؤں
میرے تایا کے ہیں نہ جمبو جیٹ
بیٹ لگانا مجھے پسند نہیں
گر نہیں ہے یقیں لگا لو بیٹ
جانے کب پورے ہوں گے میگا واٹ
ہے ہزاروں کا فرق اب بھی نیٹ
وہ بچارا نہ مارا جائے کہیں
عینی شاہد کی جان کو ہیں تھریٹ
شکل سے اس اجڈ کو پہچانوں
جس کی گھٹی میں ہو پڑا سگریٹ
عشق جس سے بھی اس نے کیا
اس نے بیبانی کو کیا اپ سیٹ