Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے روسی صدر کا ٹیلی فون پر رابطہ

مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔( فوٹو سبق)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سنیچر کو روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات جو دونوں ملکوں کو قریب لاتے ہیں اور انہیں دونوں دوست ملکوں اور عوام کے مفادات میں مختلف شعبوں میں فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
رابطے کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرینی بحران کے سیاسی حل، سلامتی اور استحکام کے حصول کےلیے کی جانے والی کوششوں کے لیے مملکت کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
عرب نیوز کے مطابق رابطے کے دوران دونوں رہنماوں نے یوکرین اور یمن کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ولی عہد نے یوکرینی بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے میں مملکت کی حمایت کی توثیق کی ہے۔
 

شیئر: