ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا چینی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ
سعودی ولی عہد ونائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق دو طرفہ ٹیلی فونک گفتگو میں مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے مابین مثالی تعلقات کو فروغ دینے کے مختلف امور زیرغور آئے۔
دونوں رہنماؤں نے شراکت داری اور سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
ٹیلی فونک گفتگو میں عالمی حالات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی صدر نے خطے میں مملکت کے کردار اور یمن میں امن واستحکام لانے کے لیے مملکت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔