Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس کی 118 برس کی خاتون ’دنیا کی طویل العمر فرد‘ بننا چاہتی ہیں

سسٹر آندرے کا اصل نام لوسئل رینڈن ہیں، وہ 1904 میں فرانسیسی شہر ایلس میں پیدا ہوئیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
118 برس کی معمر ترین فرد سسٹر آندرے نے منگل کو اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ دنیا کی طویل العمر فرد بننا چاہتی ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دنیا کی معمر ترین فرد جین کالمنٹ 122 سال کی عمر میں 1997 میں وفات پا گئی تھیں۔
سسٹر آندرے کا کہنا ہے کہ وہ معمر ترین فرد کا ریکارڈ توڑنا چاہتی ہیں۔ ان کے بقول ’لوگ کہتے ہیں کہ کام مار دیتا ہے لیکن کام مجھے زندہ رکھتا ہے، میں نے 108 سال کی عمر تک کام جاری رکھا۔‘
نرسنگ ہوم کے رکن ڈیوڈ ٹیولا کا کہنا ہے کہ ’سسٹر آندرے کا خیال ہے کہ اگر وہ زندہ رہتی ہیں تو جین کالمنٹ کا ریکارڈ ان کی پہنچ میں ہے۔‘
سسٹر آندرے فرانس کے شہر تولان کے ایک نرسنگ ہوم میں رہتی ہیں۔
اگرچہ ان کی بینائی نہیں اور وہیل چیئر پر ہوتی ہیں۔ انہوں نے خود بھی عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال کی ہے۔
سسٹر آندرے کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے اور نفرت کے بجائے ایک دوسرے سے محبت کرنی چاہیے۔ اگر ہم ایسا کرتے رہے تو چیزیں کافی حد تک بہتر ہوں گی۔‘

سسٹر آندرے فرانس کے شہر تولان کے ایک نرسنگ ہوم میں رہتی ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

89 برس کی سسٹر تھیریسے ان کو ہر صبح چیپل میں لے جاتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ انسانوں کی خدمت کرنا سسٹر آندرے کا مشن تھا اور ان کا ایمان ان کو کام جاری رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
سسٹر آندرے کا اصل نام لوسئل رینڈن ہیں، وہ 1904 میں فرانسیسی شہر ایلس میں پیدا ہوئیں۔
ان کا دن عبادت، خوراک اور نرسنگ ہوم کے رہائشیوں کے ساتھ بات چیت میں گزرتا ہے۔ ان کو خط بھی موصول ہوتے ہیں جن کا وہ جواب بھی دیتی ہیں۔

دنیا کی معمر ترین فرد جین کالمنٹ 122 سال کی عمر میں 1997 میں وفات پا گئی تھیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

گزشتہ برس وہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئی تھیں۔ صحتیابی کے بعد وہ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے امید کی علامت بن گئی تھیں۔
ان کو دنیا کی معمر ترین فرد ہونے پر فخر ہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’عمر رسیدہ اچھا نہیں کیونکہ میں دوسروں کا خیال رکھنا اور بچوں کو خوش رکھنا پسند کرتی تھی لیکن اب میں ایسا نہیں کر سکتی۔‘
سسٹر آندرے کی بطور معمر ترین فرد کی حیثیت سے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے تصدیق ہونا باقی ہے۔

شیئر: