ریاض میں ایک لاکھ 97 ہزار نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
ریاض میں ایک لاکھ 97 ہزار نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
بدھ 27 اپریل 2022 21:26
شامی شہری اور ایک سعودی کے قبضے سے منشیات برآمد کی گئی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ ’ریاض میں ایک لاکھ 97 ہزار 570 نشہ آورگولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ’ مملکت اور اس کے نوجوانوں کو تباہ کرنے کے لیے مختلف شکلوں میں نشہ آوراشیا پھیلانے کی کوشش ہورہی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’محکمے کے مستعد اہلکاروں نے ریاض میں ایک شامی شہری اور ایک سعودی کے قبضے سے ایک لاکھ 97 ہزار 570 نشہ آور گولیاں برآمد کی ہیں‘۔
محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان نےبتایا کہ ’یہ کامیابی سلطنت عمان اور متحدہ عرب امارات میں انسداد منشیات کے اداروں اورمملکت میں زکوۃ ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے تعاون سے ممکن ہوسکی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سمگلروں کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔