سعودی آرامکو کا رمضان انیشیٹو، ضرورت مند خاندانوں میں فوڈ باسکٹ تقسیم
سعودی آرامکو کا رمضان انیشیٹو، ضرورت مند خاندانوں میں فوڈ باسکٹ تقسیم
بدھ 27 اپریل 2022 22:47
مملکت بھر میں 26 ہزار250 افراد نے فائدہ اٹھایا ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی آرامکو نے اس سال کے اپنے رمضان انیشیٹو میں سے ایک کو مکمل کیا ہے جو اس نے رمضان کے آغاز میں شروع کیا تھا جس کا ہدف انتہائی ضرورت مند کمیونٹی گروپس تھے۔
عرب نیوز کے مطابق افراد اور کمیونٹیز کی زندگیوں پر مثبت اثرات حاصل کرنے اور سماجی یکجہتی کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے’چیریٹیبل باسکٹس انیشیٹو‘ نے یتیموں، بیواؤں اور ضرورت مند خاندانوں کو باسکٹ بھیجی ہیں۔
اس سال کی مہم نے مملکت بھر میں تقریباً 26 ہزار250 بینیفشریز کو ہدف بنایا اور باسکٹ جن میں خوراک اور بنیادی گھریلو ضروریات موجود تھیں مختلف علاقوں میں تقسیم کی گئیں۔
کمپنی کے سالانہ انیشیٹوز میں سعودی آرامکو کے ملازمین کی جانب سے رمضان میں عطیہ مہم بھی شامل ہے جس کا آغاز 2002 میں کیا گیا تھا۔
کمپنی نے گزشتہ سال 6 ملین ریال کے ریکارڈ عطیات جمع کیے گئے تھے جب کہ رواں سال اکھٹے کیے جانے والے عطیات 12 ملین ریال تک پہنچ چکے ہیں۔
کمپنی کا شہریت کا شعبہ اس سال طبی، تعلیمی اور سماجی شعبوں میں بہت سے خیراتی فنڈز کی سپورٹ کر رہا ہے جس میں بزرگوں کے علاوہ یتیموں اور بیواؤں پر توجہ دی گئی ہے۔
سعودی آرامکو الیکٹرانک ڈونیشن سسٹم نے انفارمیشن سوسائٹی فورم 2020 کے عالمی سربراہی اجلاس میں نمایاں ترین ڈیجیٹل کامیابیوں اور کمپنی کی جانب سے ایک الیکٹرانک ایپلیکیشن تیار کرنے، تکنیکی ثقافت کو پھیلانے کے لیے بین الاقوامی سرٹیفکیٹ آف ایکسیلنس جیتا جو ملازمین کو آسانی سے منظور شدہ خیراتی مہمات میں عطیہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔