الاحسا میں دکانوں اور تجارتی مراکز میں چوریاں، ملزم گرفتار
قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن ک حوالے کیا گیا ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں الاحسا پولیس نے دکانوں میں چوری کرنے والے مقامی شہری کو گرفتارکیا ہے۔ مسروقہ نمبر پلیٹ والی گاڑی استعمال کررہا تھا۔
الاحسا کمشنری الشرقیہ ریجن میں واقع ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’الشرقیہ کی کمشنری میں مقامی شہری دکانوں میں گھس کر تجوری سے رقم اور تجارتی مراکز میں رکھا قیمتی سامان لوٹنے میں ملوث تھا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’پولیس ملزم کا تعاقب کرتی تو وہ جل دے کر فرار ہوجاتا تھا۔ مسروقہ نمبر پلیٹ والی گاڑی کے باعث پولیس فورس کے لیے اسے گرفتار کرنا مشکل ہورہا تھا‘۔
پولیس نے ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن ک حوالے کیا ہے۔