سعودی عرب میں ریاض پولیس نے زیر تعمیرعمارتوں، فیکٹریوں اور گوداموں میں چوری کی وارداتیں اور چوکیداروں پر حملے کرنے والے 20 مقیم غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے بیان میں کہا ملزمان کا تعلق پاکستان سے ہے۔ مسروقہ گاڑیوں کے ذریعے زیر تعمیر عمارتوںِ، فیکٹریوں اور گوداموں میں وارداتوں میں ملوث تھے۔ الیکٹرانک آلات اور تانبے کے تار چوری کیے جا رہے تھے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 29 ہزار 377 ریال اور آلات ضبط کیے گئے ہیں۔
زیر حراست افراد کوقانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن ک حوالے کردیا گیا۔