Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر میں دھوکہ دہی کی وارداتوں میں ملوث شہری گرفتار

مختلف مقامات پر مقامی شہریوں کے اکاؤنٹ سے رقوم نکلوائیں(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں الخبر پولیس نے دھوکہ دہی کی وارداتوں میں ملوث ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔ الخبر مشرقی ریجن کی کمشنری ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی شہری نے متعدد ہموطنوں سے سرکاری پلیٹ فارم تک رسائی کے لیے درکار ڈیٹا حاصل کیا تھا اوراس حوالے ایسے کاغذات حاصل کیے تھے جن کے ذریعے اس نے مملکت کے مختلف مقامات پر مقامی شہریوں کے اکاؤنٹ سے رقوم نکلوائیں۔
الخبر پولیس نے دھوکہ دہی میں ملوث شہری کے خلاف قانونی کارروائی کرکےاسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا ہے۔

شیئر: