Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر منگل کو ہوگی

حکام کے مطابق شوال کا چاند کسی بھی جگہ نظر آنے کی اطلاعات نہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر تین مئی بروز منگل ہوگی۔
اتوار کو پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
’اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر یکم شوال تین مئی بروز منگل کو ہوگی۔‘
انہوں نے کہا کہ آج ملک کے کچھ مقامات پر مطلع صاف تھا اور کچھ مقامات پر ابر آلود تھا۔
رکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدلاخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا۔
حکام کے مطابق شوال کا چاند کسی بھی جگہ نظر آنے کی اطلاعات نہیں۔
لاہور اور کراچی کی زونل کمیٹیوں نے کہا ہے کہ شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت کوئی شہادت نہیں ملی۔

 

شیئر: