سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر 11 فیصد رہ گئی
سعودی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت اور رہنمائی کی بدولت 2021 کے دوران سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر 11 فیصد رہ گئی ہے‘۔
عکاظ کے مطابق ایک بیان میں سعودی وزیر خزانہ نے کہا کہ ’سعودی حکومت وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب نے کئی نمایاں کامیابیاں ریکارڈ کی ہیں ریکارڈ کیے ہیں جن میں متعدد پروگرام اور اقدامات کے ذریعے ملازمت کے مواقع فراہم کرنا اور سرمایہ کاری میں اضافہ شامل ہے‘۔
انہوں کہا کہ بڑے منصوبوں پر عملدرآمد میں تیز رفتار بھی مملکت کی نمایاں کامیابی میں شامل ہے۔ کوالٹی آف لائف اور خدمات میں مسلسل بہتری بھی سعودی عرب کی کامیابی ہے۔
سعودی وزیر خزانہ نے کام جاری رکھنے اور اگلے چند برسوں کے دوران سعودی معیشت کو دنیا کی بڑی معشتوں میں شامل کرنے کی کوششوں کو دگنا کرنے کے اپنے عہد کی بھی تجدید کی ہے۔