Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوناکشی سنہا کی انگوٹھی کے ساتھ تصاویر، کیا منگنی ہو گئی؟

سوناکشی سنہا نے انگوٹھی پہنے ایک مرد کے ساتھ تصویریں شیئر کی ہیں (انسٹاگرام، سوناکشی سنہا)
بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے مداحوں کو ایک نئے سسپنس میں ڈال دیا ہے جس کے بعد اداکارہ کے مستقبل کے بارے میں ایک افواہ نے سر اٹھا لیا ہے، جو درست ہے یا غلط اس کا جواب بھی سسپنس سے خالی نہیں۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوناکشی سنہا اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کچھ ایسی تصویریں شیئر کی ہیں، جس میں وہ ہاتھ میں پہنی انگوٹھی دکھا رہی ہیں، ان کے ساتھ ایک ’پراسرار‘ مرد بھی موجود ہے کیونکہ تصویروں میں ان کا چہرہ نظر نہیں آ رہا۔
تصویریں سامنے آنے کے بعد بعض مداح خیال ظاہر کر رہے ہیں کہ انہوں نے اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ منگنی کر لی ہے، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سوناکشی کے بوائے فرینڈ ہیں۔
 اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی سب تصویروں پر ایک ہی کیشپن لکھا گیا ہے کہ ’آج میرے لیے بڑا دن ہے۔ میرے خوابوں میں سے سب سے اہم سچ ہونے جا رہا ہے اور میں آپ کو بتانے سے خود کو نہیں روک پا رہی۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’یقین نہیں آ رہا کہ یہ اتنی آسانی سے ہو گیا۔‘
پہلی تصویر میں سوناکشی مسکراتے ہوئے ہیرے کی ایک بڑی انگوٹھی دکھا رہی ہیں۔ انہوں نے کسی مرد کا کندھا بھی تھام رکھا ہے تاہم اس کا چہرہ فریم سے باہر ہے۔
دوسری تصویر میں انہوں نے دونوں ہاتھ مرد کے کندھے پر رکھے ہوئے ہیں جبکہ تیسری تصویر میں مرد نے ان کا وہ ہاتھ تھام رکھا ہے جس میں انگوٹھی پہنی ہوئی تاہم اس میں بھی مرد کا چہرہ نظر نہیں آ رہا۔
ایک صارف نے کمنٹس میں اداکارہ سے پوچھا کہ کیا تصویر میں ان کے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال ہیں؟

سوناکشی نے تینوں تصویروں کے ساتھ ایک ہی کیپشن لکھا ہے کہ ’آج میرے لیے ایک بڑا دن ہے۔‘ (فوٹو: انسٹاگرام، سوناکشی سنہا)

صارف نے یہ بھی پوچھا ’کیا یہ ظہیر اقبال کے لیے اسان تھا۔‘ ساتھ ہی دل کی شکل کا ایموجی بھی لگایا گیا ہے۔
ایک اور صارف نے آگے بڑھتے ہوئے بتا دیا کہ ای زیڈ آئی، کن الفاظ کا مخفف ہو سکتا ہے۔
ان کے مطابق ای فار انگیجمنٹ، زیڈ فار ظہر اور آئی فار اقبال۔
ایک اور صارف مزید کسی تبصرے میں الجھنے کے بجائے سیدھی بات کر دی۔ ’بہت بہت مبارک ہو، سونا۔‘

مداحوں کا خیال ہے کہ اداکارہ کے ساتھ موجود مرد اداکار ظہیر اقبال ہے (فوٹو: بالی وڈ لائف)

اسی طرح ایک اور مداح نے ازراہ تفنن کہا کہ ’بھائی لانچ ہو رہا ہے کیا؟‘
اسی طرح ایک اور مداح نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’امید ہے یہ زیورات کی برانڈ ایمبیسڈر کی اناؤنسمنٹ نہیں ہے۔‘
ایک صارف نے لکھا ’کیا یہ حقیقت ہے کہ آپ نے ظہیر اقبال کے ساتھ منگنی کر لی؟‘
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال دونوں نے سلمان خان کی فلموں سے فنی زندگی کا آغاز کیا تھا۔ سوناکشی نے 2010 میں فلم دبنگ سے، جبکہ ظہیر نے 2019 میں نوٹ بک نامی فلم سے ڈیبیو کیا۔
اس جوڑے کو جلد ہی ’ڈبل ایکس ایل‘ فلم میں دیکھا جا سکے گا جو کہ 2022 میں ریلیز ہو رہی ہے۔ اس فلم میں ہما قریشی نے بھی کام کیا ہے، جبکہ ہدایت کار سترام رمانی ہیں۔

شیئر: