Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں مسجد نبوی کے زائرین کی تعداد 22 ملین سے تجاوز کر گئی

’4 لاکھ 6 ہزار زائرین نے سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی شریف کے زائرین کی تعداد 22 ملین سے تجاوز کر گئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’بہترین منصوبہ بندی کے باعث مسجد نبوی کے زائرین کی خدمت بہترین انداز میں ہوئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس عرصے کے دوران 4 لاکھ 6 ہزار زائرین نے سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ہے‘۔
’زائرین کی بہتر طریقے سے خدمت کے لیے زمزم کی سپلائی میں اضافہ ہوا، نمازیوں کے لیے نئے قالین بچھائے گئے جبکہ بیرونی صحنوں میں ہر قسم کی سہولت کے علاوہ وضو خانوں کی صفائی اور مرمت کا کام روزانہ کی بنیاد پر ہوتا رہا‘۔

شیئر: