Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں دہشتگردانہ حملے پر سعودی عرب کی مذمت

حملے میں سیکیورٹی فورس کے کئی مصری اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب نے شمالی سینا کی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔ حملے میں سیکیورٹی  فورس کے کئی مصری اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ 
ایس پی اے کے مطابق سعودی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت ہر طرح کی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں مصر کے ساتھ ہے۔ 
سعودی عرب دہشتگردی کی فنڈنگ کے سرچشموں کے خاتمے کی ہر کوشش میں مصر کے ساتھ کھڑا ہے۔ برادر ملک مصر کے وسائل اور کامیابیوں کو زک پہنچانے والی  دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف مصری حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔ 
سعودی دفتر خارجہ نے شمالی سینا کے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اعزہ اور مصری حکومت و عوام سے رنج و ملال و ہمدردی کا اظہار کیا۔ زخمیوں کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی۔ مصری عوام کے لیے پائدار امن و استحکام کی امید پیش کی۔ 
یاد رہے کہ مسلح دہشت گرد گروہ نے بدھ کو سینائی کے رفح کے علاقے میں مصر کی فوجی چوکی پر حملہ کیا تھا جس سے ایک افسر سمیت 5 فوجی جان کی بازی ہار گئے تھے۔ 

شیئر: