Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ترسیلاتِ زر پہلی بار ماہانہ تین ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

سٹیٹ بینک کے مطابق پہلی مرتبہ ترسیلات زر میں اس قدر اضافہ دیکھا گیا ہے (فوٹو: سٹیٹ بینک آف پاکستان)
پاکستان کے مرکزی سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ماہانہ ملکی ترسیلاتِ زر نے تین ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال کے دس ماہ میں مجموعی ترسیلات زر میں سات اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2021 کے اپریل میں ترسیلات زر اوسطاً 27 اعشاریہ چھ ڈالرز کی تھیں جبکہ 2020 میں یہ شرح 17 اعشاریہ ایک تھی۔
واضح رہے کہ رواں برس مارچ کے بعد سے پاکستان میں ماہانہ اوسطاً ترسیلات زر میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق اپریل میں مارچ 2022 کی ماہانہ ترسیلات زر میں 11 اعشاریہ نو فیصد اضافہ ہوا۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان میں ترسیلات زر میں مجموعی طور ہر اضافہ رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سابق حکومت بھی ترسیلات زر کے نئے ریکاررڈ کے دعوے کرتی رہی ہے اور سب سے زیادہ رقوم سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئیں۔
گزشتہ برس پاکستان کے مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ’جنوری 2021 میں ترسیلات زر 2 ارب 27 کروڑ 36 لاکھ ڈالر تھیں۔‘ جو کہ جنوری 2020 کی نسبت 19 فیصد زیادہ تھیں۔
 جنوری 2021 میں ترسیلات زر دسمبر 2020 میں دو اعشاریہ ارب ڈالرز کے مقابلے میں کچھ کم رہی ہیں۔ 

شیئر: