Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی انجینیئرز کونسل میں رجسٹرڈ پاکستانی اور انڈین کتنے؟

کونسل کے ممبران کی کل تعداد 4 لاکھ 26 ہزار ہے (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی انجینیئرز کونسل نے کہا ہے کہ اس کے ممبران کی کل تعداد 4 لاکھ 26 ہزار ہے۔ ان میں سے 35 فیصد سعودی ہیں۔ ان میں انجینیئر، ٹیکنیشن اور انجینیئرنگ کے شعبے سے منسلک افراد شامل ہیں۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق انجینیئرز کونسل نے بیان میں کہا کہ کونسل میں ایک لاکھ 70 ہزار 292 انجینیئرز ممبر ہیں۔ کنسلٹنٹس کی تعداد سات ہزار949 ہے اور رکنیت حاصل کرنے والے پروفیشنلز کی تعداد 12 ہزار 804 ہے۔ 
کونسل کا کہنا ہے کہ اندراج کرانے والوں میں سب سے زیادہ سعودی شہری ہیں۔ ان کا تناسب 35 فیصد ہے۔ انڈین دوسرے نمبر پر ہیں جن کا تناسب 21.48 فیصد ہے۔

اندراج کرانے والوں میں سب سے زیادہ سعودی شہری ہیں۔ (فوٹو الاقتصادیہ)

مصری 21.12 فیصد کے ساتھ تیسرے اور پاکستانی 14.11 فیصد کے حوالے سے چوتھے اور فلپائنی 8.28 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پرہیں۔ 
یاد رہے کہ مملکت کی لیبرمارکیٹ میں اعلٰی تعلیم یافتہ اور تجربہ کار انجینیئرز کی فراہمی کے لیے کونسل کی جانب سے معیار مقرر کیے گئے ہیں۔
مقرر کردہ معیار کے مطابق کونسل میں رجسٹریشن کے بعد انجینیئرز کا پیشہ ورانہ ٹیسٹ لیا جاتا ہے جس میں کامیاب قرار پانے والے انجینیئرز کو کونسل کی رکنیت دی جاتی ہے۔
مملکت میں سعودی انجینئرنگ کونسل کا پروفیشنل ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ہی غیر ملکی انجینیئرز کے لیے ورک پرمٹ جاری ہوتا ہے۔

شیئر: