Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی

ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی آٹھ ہزار آٹھ سو 84 اعشاریہ 86 میٹر ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر لیا ہے۔
الپائن کلب آف پاکستان کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والے بیان میں سیکریٹری کرار حیدری کا کہنا ہے کہ عبدالجوشی کا تعلق ہنزہ کی وادی شمشال سے ہے۔ وہ 13 رکنی ٹیم کا حصہ تھے جس کی قیادت نیپال سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما مینگما گائلجے شرپا نے کی۔
وہ پاکستان کے آٹھویں کوہ پیما ہیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔
بیان کے مطابق عبدالجوشی اس سے قبل 2021 میں اناپورنا کو بھی سر کر چکے ہیں جو دنیا کی 10ویں بلند ترین چوٹی ہے۔ اس کی اونچائی آٹھ ہزار91 میٹر ہے۔
وہ پاکستان کی جانب سے 12 رکنی ٹیم کی قیادت بھی کر چکے ہیں جو پاسو کونز کے لیے تھی۔
سوشل میڈیا پر صارفین عبدالجوشی کو مبارک دے رہے ہیں۔
ماؤنٹ ایورسٹ سطح سمندر کے اوپر دنیا کا بلند ترین پہاڑ ہے۔ یہ چین اور نیپال کے بارڈر کے قریب واقع ہے۔
سنہ 2020 میں اس کی بلندی کو ایک بار پھر ماپا گیا تھا اور چینی و نیپالی حکام نے اس کو آٹھ ہزار آٹھ سو 84 اعشاریہ 86 میٹر بلند قرار دیا گیا تھا۔

شیئر: