Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم میگا پراجیکٹ مکمل طور پر سعودی خودمختاری کے تحت ہے

پروجیکٹ کے لیے مخصوص اقتصادی قانون سازی بھی کی جائے گی۔ فوٹو ٹوئٹر
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ  کے بڑے ملکیتی  منصوبوں میں سے ایک نیوم  پراجیکٹ مکمل طور پر سعودی عرب کی خودمختاری اور ضوابط کے تحت ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے  نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے پیر کے روز بتایا ہےکہ یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب نیوم میں سیاحت کے شعبے کے سربراہ اینڈریو میک ایوائے نے دبئی میں عربین ٹریول مارکیٹ میں اپنی شرکت کے دوران میڈیا کو  نیوم میگاسٹی کے اندر آبادیاتی حیثیت کے بارے میں تبصرہ کیا ہے۔
جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نیوم میگا پراجیکٹ کے اندر رہنے والوں کو دوسروں سے ممتاز کرتے ہوئے ایک خاص درجہ حاصل ہوگا۔
سرکاری ذرائع نے اس تبصرے کی تردید کرتے ہوئے مزید کہا کہ نیوم پروجیکٹ خصوصی اقتصادی زونز کے اندر کام کرے گا جو سلامتی، دفاع اور تنظیمی پہلوؤں کے لحاظ سے مملکت سعودی عرب کی خودمختاری اور معیشت کے تابع ہے۔
ایس پی اے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیوم پروجیکٹ کے لیے علاقے میں مخصوص اقتصادی قانون سازی بھی کی جائے گی تاکہ دنیا میں اقتصادی زونز کی حکمرانی کے بہترین تصورات حاصل کئے جا سکیں جو  نیوم  کو عالمی سطح پر سب سے اہم  اور پرکشش مقامات میں سے ایک بنائے گا۔
 

شیئر: