Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم سٹی کے لیے 6 ہزارسعودی نوجوانوں کی تربیت

نیوم پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے.
سعودی عرب میں نیوم کمپنی نے دنیا کے سب سے بڑے سیاحتی، سائنسی، تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبے کے لیے کئی اقدامات کا اعلان کیا ہے.
چھ ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو آئندہ پانچ برس تک تکنیکی مہارت، منصوبے نافذ کرنے اور چلانے میں کام آنے والی معلومات کی تربیت دی جائے گی.
العربیہ نیٹ کے مطابق منصوبے کے مختلف پروگراموں پر عملدرآمد کرنے کے لیے سعودی نوجوان تیار کیے جائیں گے.
یہ نوجوان نیوم منصوبے میں کلیدی کردارادا کریں گے. نیوم منصوبہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ہے.

پروگرام کے مطابق سعودی نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی (فوٹو: سوشل میڈیا)

پروگرام کے مطابق پہلے سال ایک ہزار نوجوانوں کو سیاحت، ہوٹلنگ اور سائبر سیکیورٹی کے شعبوں میں شریک کیا جائے گا.
نیوم اکیڈمی میں جس کا اعلان جنوری 2020 میں کیا گیا تھا، سعودی نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی. تبوک ریجن کے باشندوں کو ترجیحی بنیادوں پر لیا جائے گا.
مزید پڑھیں
نیوم کمپنی کے چیئرمین انجینیئر نظمی النصر نے بتایا کہ تبوک کے ہزاروں نوجوان نیوم کے معمار بنیں گے. آس پاس کے علاقوں کے باشندوں کو بھی شامل کیا جائے گا تاہم ترجیح تبوک کے رہائشیوں کو دی جائے گی.
یاد رہے کہ ’نیوم پروفیشنل ڈپلومہ برائے روزگار‘ کمپنی کے متعدد پروگراموں میں سے ایک ہے.‘
اس سے قبل سعودی اور بیرونی جامعات میں تعلیم و تربیت کے لیے سکالر شپ پروگرام جبکہ نیوم کے باشندوں کے لیے انگریزی کی تعلیم کا سمر پروگرام بھی جاری کیا جا چکا ہے.
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: