نئی دہلی۔۔۔ہندوستان کی 101سالہ مان کور ورلڈ ماسٹرز گیمز کیلئے پھر تیاری کررہی ہیں۔یہ گیم21اپریل سے آکلینڈ میں شروع ہونگے۔ مان کور نے پچھلے سال وینکوورمیں ہونیوالے امریکن ماسٹرز گیمز میں بھی حصہ لیا تھا اور وہ ورلڈ ماسٹرگیمز میں شرکت کرینگی جسے بوڑھوں کا اولمپکس خیال کیا جاتا ہے اس میں 100ملکوں سے 18ہزار ایتھلیٹس شرکت کرینگے جو 28کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ مانکور 100سے زیادہ عمر کے کھلاڑیوں کی فہرست میں شریک ہیں اور وہ 100میٹر 200میٹر ،شاٹ پٹ اور جیب لن کھیل میں حصہ لیں گی۔پچھلے 5مہینے سے مانکور اور ان کا 79سالہ بیٹا گردیو سنگھ پنجاب یونیورسٹی پٹیالہ میں ٹریننگ کررہے ہیں۔گردیو کا کہنا تھا کہ چنڈی گڑھ میں اسٹیڈیم ہمارے گھر سے بہت دور ہے اور ان کی عمر دیکھتے ہوئے میرے لئے اپنی ماں روزانہ اسٹیڈیم لے جانامشکل تھا اسلئے ہم پٹیالہ آگئے۔گردیو کینیڈا کے شہری ہیں اور وہ ان کھیلوں میں کنیڈا کی طرف سے شریک ہونگی۔ 2005اور 2009میں انہوں نے 200میٹر ریس میں بہترین پوزیشن حاصل کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹیالہ میں جم کی سہولت حاصل ہے۔ اسی کی وجہ سے میری والدہ نے صرف 10سیکنڈ میں 100میٹر کا فاصلہ طے کیا۔مانکور نے کھیلوں میں حصہ لینا 93برس کی عمر سے شروع کیا۔2009میں وہ ایتھلیٹکس کے طور پر کھیل کے میدان میں آئیں۔ 2سال بعد ہی 90پلس عمر کے کھلاڑیوں میں انہوں نے 100میٹر اور 200میٹر ریس جیتی۔مانکور مہاراجہ پٹیالہ بھوپندر سنگھ کی اہلیہ کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔