Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر وقت مسکراتے رہنے والی سعودی نرس کینسر سے جنگ ہار گئیں

الحساوی نے جعلی دستاویزات کیس میں بڑی مدد کی تھی۔ (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں کینسر کا مقابلہ کرنے والی ریما الحساوی کی موت پر سعودی معاشرہ افسردہ ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے ریما الحساوی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے برسوں اس مہلک مرض کا ہمت کے ساتھ مقابلہ کرنے پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ریما الحساوی  کے ہر وقت مسکراتے رہنے اور خوش اخلاقی سے پیش آنے پر ’# ریما_ الحساوی‘ کے عنوان سے ہیش ٹیگ بن گیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق کنگ سعود میڈیکل سٹی  اور سماجی رابطہ وسائل کے ایکٹیویسٹ نے انتہائی مؤثر پیغامات جاری کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریما الحساوی نے جو کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا تھیں ایک نرس کی حیثیت سے اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی متاثر نہیں ہونے دی۔ اعلیٰ اخلاق سے مریضوں کے  ساتھ پیش آئیں۔ چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہی۔ 
ریما الحساوی نے اپنی زندگی میں متعدد وڈیوز جاری کیں جن میں انہوں بتایا کہ کینسر کیسا مرض ہے اور اس میں مبتلا ہونے پر وہ اس مرض کا مقابلہ کس طرح کر رہی ہیں۔
انہیں کینسر سے متاثر ہونے کا پتا اس وقت چلا جب مرض آخری سٹیج میں داخل ہوچکا تھا۔
ریما الحساوی نے دس برس تک نرس کے طور پر کام کیا۔ ریاض پولیس نے انہیں حسن کارکردگی پر اعزاز سے نوازا تھا۔ کنگ سعود میڈیکل سٹی میں علاج  کےلیے جعلی دستاویزات کیس میں بڑی مدد کی تھی۔ 
علاوہ ازیں ریما الحساوی ’انٹرنیشنل ڈیزی ایوارڈ‘ بھی حاصل کیے ہوئے تھیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: