Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 14 جون سے ہو گا (فائل فوٹو: ٹوئٹڑ)
پاکستان میں وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
جمعرات کو ثانوی تعلیمی بورڈ نے ایچ ایس ایس سی پارٹ ون اور ٹو کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کی ہے۔
ڈیٹ شیٹ کے مطابق 14 جون کو شروع ہونے والے امتحانات آٹھ جولائی 2022 تک جاری رہیں گے۔
وفاقی ثانوی تعلیمی بورڈ کے مطابق 18 جون اور 28۔ 29، 30 جون کو ہونے والے امتحانات صبح اور دوپہر کے اوقات میں ہوں گے جب کہ باقی ایام میں ہونے والے تمام پرچے صبح 8 تا 11 بجے لیے جائیں گے۔
کنٹرولر آف ایگزامینیشن ڈاکٹر بشیر خان کے دستخط سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق سیکنڈ شفٹ میں ہونے والے پرچے دو تا پانچ بجے تک لیے جائیں گے۔
قبل ازیں فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے لیے بھی اوقات تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

فیڈرل بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ (فوٹو: وفاقی تعلیمی بورڈ)

چند روز قبل شروع ہونے والے سالانہ امتحانات کے پرچے صبح نو تا 12 بجے لیے جانے تھے لیکن گرمی کی شدت کے بعد ان اوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد اب میٹرک کے پیر 23 مارچ سے ہونے والے امتحانات صبح آٹھ بجے سے گیارہ بجے کے دوران ہوں گے۔

فیڈرل بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات 8 جولائی تک جاری رہیں گے (فوٹو: فیڈرل بورڈ)

فیڈرل بورڈ سے ملحق تعلیمی اداروں میں جمعہ 20 مئی کو ہونے والا پرچہ سابق شیڈول کے تحت صبح نو تا 12 بجے ہی ہو گا۔

شیئر: