Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مذہب کی بنیاد پر ریزویشن کی مخالفت کرینگے،کشن ریڈی

حیدرآباد... تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی کے فلور لیڈر کشن ریڈی نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کی شدید مخالفت کی جائےگی۔ اسمبلی کے اندر اور باہر اس کےخلاف احتجاج کیاجائے گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبل ازیں متحدہ آندھرا پردیش میں اُس وقت کے وزیراعلی راج شیکھر ریڈی نے مسلمانوں کو 5 فےصد ریزرویشن دیا تھا۔ا س دن سے بی جے پی اس کی مخالفت کرتی آرہی ہے۔ یہ تلنگانہ سے متعلق معاملہ نہیں بلکہ بی جے پی ، قومی سطح پر بھی اس کی مخالفت کرے گی۔انہوں نے واضح کیاکہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دستو ر کےخلاف ہے۔ ملک کی کسی بھی ریاست میں کسی بھی جماعت کی جانب سے مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دےنے کی بی جے پی مخالفت کریگی۔ اگر تلنگانہ حکومت ریاستی اسمبلی میں اپنی اکثریت کی بنیاد پر اس بل کو منظور کرےگی تو بی جے پی بڑے پیمانے پر اس کےخلاف عوامی تحریک شروع کرےگی۔

 

شیئر: