Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باجوڑ: مشتعل افراد نے تھانے کو آگ لگا کر قتل کے ملزم کو ہلاک کر دیا

مقامی صحافی زاہد جان کے مطابق ’گاؤں ناوگئی بارا کمانگرہ کے غفور الرحمن دو دن سے لاپتہ تھے۔‘ (فوٹو: سکرین گریب)
باجوڑ میں مشعل افراد نے ناوگئی پولیس سٹیشن پر حملہ کرنے کے بعد تھانے کو آگ لگا دی اور قتل کے ملزم کو تشدد کرکے ہلاک کر دیا۔
مقامی صحافیوں کے مطابق مشتعل افراد تھانے میں گھس گئے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی۔ علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔
’غفور الرحمن ولد زیارت گل سکنہ نواگئی بارا کمانگرہ کو نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص عبدالرشید کو گرفتار کیا تھا۔‘
باجوڑ کے مقامی صحافی زاہد جان نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’گاؤں ناواگئی بارا کمانگرہ کے غفور الرحمن دو دن سے لاپتہ تھے، آج ان کی لاش برامد ہوئی تھی۔
پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزم عبدالرشید کو پکڑا تھا، لیکن علاقے کے لوگوں نے مشتعل ہو کر پولیس سٹیشن پر حملہ کرکے ان کو تھانے کے اندر ہی قتل کردیا۔‘

شیئر: