Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رضا ربانی مان گئے ، استعفی کا فیصلہ واپس لے لیا

اسلام آباد... حکومت نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کے تحفظات دور کردئیے۔کامیاب مذاکرات کے بعدرضا ربانی مان گئے اور مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا ۔سینیٹ میں قائد ایوان راجا ظفرالحق اور وزیرخزانہ وسینیٹر اسحاق ڈار نے رضاربانی سے ملاقات کی ۔ حکومت نے چیئرمین سینیٹ کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ایوان بالا میں وزرا کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم خود سینیٹ میں وزرا کی حاضری کی نگرانی کریں گے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے یقین دہانی کے بعد چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ناراضی ختم کردی ۔ وہ بطور چیرمین سینیٹ کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ رضا ربانی پیر کو سینیٹ کا اجلاس بلائیں گے جب کہ وزیراعظم وزرا کو حاضری کی ہدایت کریں گے۔ اسحاق ڈار نے تعاون پررضا ربانی کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے سینیٹ اجلاس کے دوران حکومتی وزرا کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجاً اجلاس ملتوی کر دیا تھا اور حکومت کو استعفے کی پیشکش کی تھی۔

 

شیئر: