Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو کا عربین پائپ مینوفیکچرر سے 100 ملین ریال کا معاہدہ

آرامکو نے سعودی سٹیل پائپ کمپنی سے بھی 97 ملین ریال کا معاہدہ کیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں تیل کی بڑی کمپنی آرامکو نے سٹیل پائپ کی فراہمی کے لیے مملکت کی  عربین پائپس کمپنی سے 100 ملین ریال کا معاہدہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض میں موجود مقامی پائپ مینوفیکچرر کمپنی نے سعودی سٹاک ایکسچینج کے ذریعے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ معاہدہ 10 ماہ کی مدت میں مکمل ہو گا۔
عربین پائپ مینوفیکچرز کمپنی کو توقع ہے کہ آئندہ سال 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ سعودی آرامکو نے سعودی سٹیل پائپ کمپنی کے ساتھ تیل اور گیس کے پائپ فراہم کرنے کا 97 ملین ریال کا معاہدہ کیا ہے۔
 

شیئر: