آرامکو کا کنسورشیم کے ساتھ لیز بیک کے معاہدے پر اتفاق
آرامکو 51 فیصد رکھے گی جبکہ کنسورشیم کے پاس 49 فیصد حصہ ہوگا (فوٹو: عرب نیوز)
آرامکو نے کنسورشیم کے ساتھ 12 ارب 40 کروڑ ڈالر کے لیز بیک معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کی سربراہی عالمی توانائی کے شراکت داروں پر مشتمل ای آئی جی کے پاس ہے جو توانائی کے کاروبار میں کلیدی کردار رکھتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق آرامکو کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اقدام اس حکمت عملی کو ظاہر کرتا ہے جو اپنے بنیادی اثاثوں کو صلاحیت میں اضافے اور شراکت داروں کے لیے قدر بڑھانے سے متعلق ہے۔
نیا بننے والا یونٹ جس کو آرامکو آئل پائپ لائنز کمپنی کہا جاتا ہے، 25 سال کے لیے آرامکو کے مستحکم خام تیل کے استعمال کے حقوق لیز پر دے گا۔
جس کے بدلے میں آرامکو آئل پائپ لائنز کمپنی آرامکو کی جانب سے دیا جانے والا ٹیرف وصول کرے گی جو پورے نیٹ ورک کو مستحکم خام تیل کی فراہمی کے ضمن میں جاری ہو گا۔
آرامکو اس نئی کمپنی میں 51 فیصد اکثریتی حصہ رکھے گی جبکہ کنسورشیئم کی سربراہی میں ای آئی جی کے پاس 49 فیصد حصہ ہو گا۔
تیل کے سب سے بڑے ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ مکمل ملکیت برقرار رکھے گا اور
اور آرامکو کے مستحکم خام تیل کے حوالے سے ہونے والے اقدامات بھی اس کے کنٹرول میں ہوں گے جبکہ اس اقدام سے تیل کی پیداوار اور حجم پر کوئی پابندی عائد نہیں ہو گی۔
آرامکو کے صدر امین ناصر معاہدے کے حوالے سے کہتے ہیں کہ ’یہ اہم قدم ہمارے آگے کے اقدامات کے لیے سمت کا تعین کرے گا۔‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ہم نئے مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جو مملکت کے حال ہی میں لانچ ہونے والے شریک پروگرام کے ساتھ حکمت عملی کے مطابق بھی ہیں۔‘
انہوں نے متذکرہ معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اس سے آرامکو کا کاروباری ڈھانچہ مزید مضبوط ہو گا جس سے ہمارے شراکت داروں کو بھی فائدہ ہو گا۔‘