الجوف کے باغات سے خلیجی مارکیٹ کو تازہ پھلوں کی فراہمی
الجوف کے باغات سے خلیجی مارکیٹ کو تازہ پھلوں کی فراہمی
منگل 24 مئی 2022 5:27
الجوف میں 20 لاکھ درخت ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کےالجوف ریجن کے باغات سے مملکت بھر کے بازاروں کو تازہ پھلوں کی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔
الجوف میں 20 لاکھ درخت ہیں۔ باغات سے آڑو، خوبانی، بیر، پیچ، انگور، انار، سیب، ناشپاتی، بادام، پستہ، انجیر، تربوز اور خربوزہ وغیرہ تازہ مل رہے ہیں۔
سعودی بازاروں کے علاوہ خلیجی ممالک کی مارکیٹیں بھی الجوف کے ایک لاکھ 70 ہزار ٹن پھل حاصل کر رہے ہیں۔
الجوف موسم گرما کے تازہ پھلوں کے حوالے سے مشہور ہے۔ یہاں سرخ، سیاہ اور زرد رنگ کے اعلی درجے کے پھل پیدا ہوتے ہیں۔ ان کا ذائقہ بھی عمدہ ہوتا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر تازہ پھل مارکیٹوں کو سپلائی ہورہے ہیں۔
ان دنوں بیر، آڑو، خوبانی اور پیچ کی بھر مار ہے۔ آئندہ دنوں میں انگور، انار، ناشپاتی، انجیر، تربوز اور خربوزے فراہم ہوں گے۔ آخر میں سنترے، لیموں اور یوسفی مارکیٹ کو فراہم کیے جائیں گے۔
الجوف سے ایک کلوگرام پھل 13 سے 20 ریال تک میں مل جاتے ہیں۔
الجوف ریجن میں 3500 سے زیادہ زرعی منصوبے ہیں اور12500 زرعی فارم ہیں۔ یہاں 8 زرعی کمپنیاں کام کررہی ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں