Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے حدود شمالیہ کے نائب گورنر سے حلف لیا 

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی قصر السلام جدہ میں موجود تھے(فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے حدود شمالیہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن عبدالرحمن بن ناصر بن عبدالعزیز نے حلف اٹھالیا۔
اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی قصر السلام جدہ میں موجود تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ سعود بن عبدالرحمن نے  حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’وہ اپنے مذہب، اپنے بادشاہ اور اپنے وطن کے مخلص ہوں گے۔ ہر ریاستی راز کی حفاظت کریں گے۔ وطن عزیز کے مفادات اور قوانین کی پاسبانی کریں گے۔ اپنے فرائض ایمانداری، اخلاص، انصاف اور سچائی کے ساتھ انجام دیں گے‘۔ 
حلف وفاداری کی تقریب میں وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

شیئر: