Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

’آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم متعدد دکانیں جل گئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ریاض شہر میں واقع ایک شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیان شب میں النزہہ محلے میں واقع معروف شاپنگ مال میں آگ لگی تھی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو محدود کرلیا‘۔
’لوگوں کی سلامتی کے لیے مال کو خالی کرلیا گیا تھا اور آگ پر ریکارڈ وقت میں قابو پالیا گیا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم متعدد دکانیں جل گئی ہیں جن کے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے‘۔

شیئر: